پشاور :25 سالہ خاتون کو غیرت کے نام پر شوہر اور سسر کے ہاتھوں پھانسی، ملزمان گرفتار

Share

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 25 سالہ خاتون کو غیرت کے نام پر پھانسی دے دی گئی۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ابراہیم آباد میں مقتولہ کے شوہر اور سسر نے خاتون نورینہ کے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا اور پھر واردات کے بعد ملزمان نے خاتون کے والد اور بھائی کو لاش اٹھانے کے لیے بلایا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی ایک سال قبل ملزم نوررحمان سے شادی ہوئی تھی، واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ خزانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Check Also

وفاق کو بتادیا صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے، چئیرمین پی ٹی آئی

Share چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ …