مریم نوازنے ارشد شریف بارے اپنی متنازعہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معذرت کر لی

Share

مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مقتول صحافی ارشد شریف کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے معذرت کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مریم نواز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد ماضی سے سبق سیکھنے سے متعلق تھا۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں ٹوئٹ منسوخ کر رہی ہوں، جنہیں اس سے تکلیف پہنچی ان سے معذرت خواہ ہوں، کسی کو تکیلف پہنچانا میرا مقصد کبھی بھی نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔

Check Also

وفاق کو بتادیا صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے، چئیرمین پی ٹی آئی

Share چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *