
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء اور فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں، چیف جسٹس نے بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا، سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو درخواستوں پر سماعت کرے گارجسٹرار آفس نے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کو عید الاضحیٰ کے بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔قبل ازیں عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ قانون بننے سے قبل ہی معطل کر دیا تھا، دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 18 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہوں گے، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔