بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم

Share

بلوچستان حکومت نے سکیورٹی اداروں کو صوبے میں قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سکیورٹی چیکنگ کیلئے قائم چیک پوسٹوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا، کابینہ نے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی سکیورٹی اداروں کو شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر شاہراہوں پر چیک پوسٹ قائم نہیں کرے گا، چیک پوسٹ کا قیام محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar