پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے، ترجمان قومی اسمبلی

Share

ترجمان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ماہرین کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان شریک نہیں ہوسکتے۔ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا اور سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیاترجمان کے مطابق مستعفی ہونے والے ارکان اب قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے اور کسی بھی مستعفی رکن کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ قومی اسمبلی رولز کے مطابق کوئی اجنبی ایوان میں داخل نہیں ہوسکتا۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *