کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں دم توڑ گئی

Share

کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی انتقال کر گئی جس کی تصدیق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کی۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نورجہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھیانتظامیہ کے مطابق کچھ دن قبل ہتھنی نورجہاں تالاب میں جاکر بیٹھ گئی اور پھردوبارہ نا اٹھ سکی۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ کل سے ہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی جسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ نور جہاں کاعلاج عالمی ماہرین کی زیر نگرانی میں کیا گیا،گزشتہ دنوں ہتھنی کے علاج کےلیےفورپازکی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *