پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

Share

پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 4.4 تھیزلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز سرگودھا سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب تھا۔سانگلہ ہل، چونیاں، پھول نگر، شیخوپورہ، گگومنڈی اور اس کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، چنیوٹ، بھلوال، خوشاب، پنڈ دادن خان اور بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے میدان میں آ گئے۔

Check Also

وفاق کو بتادیا صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے، چئیرمین پی ٹی آئی

Share چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *