یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 38 تارکین وطن ہلاک

Share

یمن کے ساحل پر افریقہ سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 38 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔یمنی حکام نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ڈوب گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے 78 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا، جبکہ کشتی میں سوار مزید 100 کے قریب افراد سمندر میں لاپتا ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے سے متعلق اقوام متحدہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال افریقہ سے 97 ہزار تارکین وطن یمن پہنچے تھے