
یروشلم کے داخلی راستوں پر قائم بس اسٹاپ میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والا 16 سالہ کینیڈین شہری آریح شیکوپیک یروشلم کے علاقے حارنوف کا رہائشی تھا۔ایک دھماکا یروشلم کے داخلی راستے کے قریب مرکزی بس اسٹیشن پر ہوا جبکہ دوسرا راموت محلے میں بس اسٹاپ پر ہواحکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز ڈیوائس بیگ میں رکھ کر بس اسٹیشن پر رکھی گئی۔
صبح 7 بجے ہونے والے پہلے دھماکے میں 21 افراد زخمی ہوئے جن میں 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بم دھماکے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیے گئے، دھماکا خیز مواد میں کیلیں اور نٹ بولٹ تھے جس سے بس میں سوراخ ہوگئے۔دھماکے کے بعد کئی گھنٹے تک تل ابیب سے یروشلم آنے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔چند ہی لمحوں بعد دوسرا دھماکا شمالی یروشلم کے راموت انٹرسیکشن پر ہوا، اس میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے۔پولیس دونوں دھماکوں کو ایک منظم منصوبے کا حصہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے اور شہر بھر میں مزید دھماکا خیز ڈیوائسز کی تلاش جاری ہے۔وزیر دفاع بینی گینٹز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے خفیہ ایجنسی، فوجی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہان سمیت اعلیٰ پولیس حکام اور وزارت دفاع کے عہدیداران کا اجلاس طلب کرلیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved