
ایف آئی اے پنجاب زون ون کا ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہےڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون لاہور کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو ایوان عدل ایجرٹن روڈ لاہور سے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں توقیر احمد، حمزہ، غفران علی، تنویر اور یٰسین شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے، قبضے سے 64400 ترکمانستانی منات اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، ملزموں کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved