
پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریزکا. پہلا میچ کراچی میں کھیلا جارہا ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔کپتان بابر اعظم نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم میں تقریباً چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہےاس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھائی دے رہی ہے، نئی سیریز ہے کوشش ہو گی کہ پہلے سے بہتر پرفارم کریں۔کپتان بابراعظم نے کہاکہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، فاسٹ بولر میر حمزہ اور امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔پاکستان کی ٹیمکراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلیمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان ٹیم ساؤتھی نے کہاکہ انگلینڈ نے یہاں بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان اچھی ٹیم ہے، اچھا مقابلہ ہو گانیوزی لینڈ نے کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں 3 اسپنرز کو شامل کیا ہے۔

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز نیوزی لینڈ کی پٹیل فائنل الیون کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved