
راچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے مفرور ملزم خرم نثار کی گرفتاری کے لیے قانونی عمل شروع کر دیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم ڈی جی پاسپورٹ کو

پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے لکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو بھی انٹرپول سے رابطے کے لیے لکھ رہے ہیں قتل کے ملزم کےامیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کےلیے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کیا۔ریکارڈ کے مطابق ملزم خرم کی امیگریشن صبح 4 بج کر 11 منٹ ہوئی جبکہ غیرملکی پرواز صبح 6 بج کر 35 منٹ کے بجائے 7بج کر 18 منٹ پر روانہ ہوئی۔گزشتہ روز ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved