ڈاکٹر آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج مل گیا

Share

ڈاکٹر آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آصف حسین اس وقت اسپیشل سیکرٹری ون کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آصف حسین، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی عدم موجودگی میں بطور سیکرٹری خدمات سر انجام دیں گے۔