چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بالر انجرڈ

Share

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے اہم فاسٹ بالر میٹ ہنری کی انجری کا سامنا ہے اور فائنل میں فی الحال ان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے 2 مارچ کو دبئی میں بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔33 سالہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔انجری کے بعد میٹ ہنری تکلیف میں دکھائی دیے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم انہوں نے انجری کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کی اننگز کے آخری 2 اوورز بھی کرائے تھے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ یہ مثبت بات ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں دوبارہ بالنگ کے لیے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے