چیئرمین پی ٹی آئی کو کل توشہ خانہ فوجداری کیس میں پیش ہونے کا حکم

Share

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل پیش ہونے کا حکم دیا، عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کل صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہوں۔عدالت کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور وکلا کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے، عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کیس کل سماعت کیلئے مقرر کیا۔یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے 7 روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے