پی ٹی آئی رہنماشہبازگل سروسز ہسپتال سےبغیر بتائےاچانک غائب

Share

پی ٹی آئی ہنما ڈاکٹر شہباز گل سروسز ہسپتال سے ڈاکٹروں کو بغیر بتائے روانہ ہو گئے، رجسٹرار نے ایم ایس کو آگاہ کر دیا۔سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نعمان ظفر، سجاد حسین سروسز ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر شہباز گل کے تعاون نہ کرنے کا گلہ کرتے ہوئے ایم ایس کو خط لکھ دیا

خط میں لکھا کہ ڈاکٹر شہباز گل 23 دسمبر کو اپنے وی آئی پی روم سے غیر حاضر تھے۔شہباز گل کسی ڈاکٹر سے اجازت لینے کے بغیر باہر گئے، وہ مزید ہسپتال میں داخل نہیں رہنا چاہ رہے، مراسلہ میں میڈیکل یونٹ ٹو کے رجسٹرار نے لکھا کہ ہسپتال انتظامیہ ان کی غیر موجودگی کو نوٹ کرے۔ دوسری جانب ایم ایس سروسز ہسپتال نے شہباز گل کے ہسپتال سے غائب ہونے کے بارے میں اظہار لاعلمی کر دیا، ایم ایس ڈاکٹر بشیر کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ہسپتال سے غائب ہونے کے معاملے سے بالکل لاعلم ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *