پی ٹی آئی ہنگامہ آرائی، امریکا سمیت متعدد ممالک کی اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ان میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین سرفہرست ہیں،شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آزاد کشمیر، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں غیرضروری سفر سے گریز کریںکینیڈا کے ہائی کمیشن کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے، ریستورانوں اور شاپنگ سینٹرز میں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں کو ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا کہا ہے جہاں مظاہرے ہو رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *