
تحریک انصاف کے قافلے کوغیر ضروری پروٹوکول دینے پر آئی جی پنجاب طیش میں آگئے۔پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں سرکاری مشینری کے بے دريغ استعمال پر آئی جی پنجاب نے ماتحتوں کو کھری کھری سنا دیں، آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ڈسپلن فورس رہنے دیں سیاسی جماعت کا سیکیورٹی گارڈ مت بنائیں، پولیس کا کام ہے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا ہے ناں کہ کسی سیاسی جماعت کے جلسے کو کامیاب بنانا۔سینٹرل پولیس آفس سے جاری شدہ ہدایت نامے میں واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ ہر پولیس والا وردی کے تقدس کا خاص خیال رکھے۔ آئندہ کوئی پولیس افسر و اہلکار کسی سیاسی جماعت کا آلہ کار نہیں بنے گا۔ سیاسی شخصیات کے ساتھ یا اجتماعات میں بنائی گئیں تصاویرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔قائم مقام آئی جی پنجاب کنورشاہ رخ کے سخت الفاظ پر مشتمل احکامات سے پنجاب بھر کے پولیس افسران سمیت پي ٹي آئي سے وفاداریاں ثابت کرنے میں مصروف سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو بھي آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس کوگھر کی لونڈی سمجھنے والی پنجاب حکومت کے رویے سے تنگ آکر آئی جی پنجاب فیصل شاہکاراپنی ايک نا چلنے پر رخصت پر چلے گئے تھے اور اب انکی جگہ قائم مقام آئی جی بننے والے کنورشاہ رخ نے بھی محکمے کي عزت و وقار کو برقرار رکھنے کی ٹھان لی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved