
وزیر ریلوے حنیف عباسی سے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ریلوے کے انفرااسٹرکچر، فریٹ سروس اور سہولتوں میں بہتری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو بتایا کہ پہلا سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں قائم کیا گیا، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو فروغ دیتے ہوئے ریل ٹیگ متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں اور رولنگ اسٹاک کی ریئل ٹائم ٹریکنگ ممکن بنائی جا رہی ہے۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں میں بہتری اور متعدد ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، اے ڈی بی کے ساتھ ایم ایل ون منصوبے کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں سنگِ میل ثابت ہو گا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved