
پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے لئے عام انتخابات کرانے کے معاملے پر گورنر پنجاب حافظ بلیغ الرحمن اور الیکشن کمیشن کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے معذرت کر لی، گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وہ تاریخ دینے کے مجاز نہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ماورائے آئین اور قانون کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے، عدالت عالیہ کا فیصلہ تشریح طلب ہے جس کیلئے قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved