
چوہدری پرویز الہٰی کو بطور وزیر اعلیٰ ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں 11 جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عاصم حفیظ جسٹس چودھری محمد اقبال ، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کر رکھے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved