پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتعیناتیاں، وزیراعظم،آرمی چیف اور وزیردفاع کی اہم ملاقات

Share
ے

پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر مشاورت کے لئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان وزیراعظم میں وزیر اعظم شہباز شریف سےاہم حتمی ملاقات کی ہے. وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی ہے ۔ اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے، اس اہم ترین ملاقات میں پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم تعیناتی پر پیش رفت متوقع ہے۔ایوان وزیراعظم اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق امور زیر غور آئے۔واضح رہے کہ شہباز شریف جمعرات کو تین روزہ دورے پر ترکیہ جارہے ہیں اور ذرائع اس بات کو کنفرم کر رہے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کی24 نومبر کو ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل اہم تعیناتی کرلی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *