
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔نیویارک میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نیدر لینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 103 رنز بنائے۔نیدر لینڈز کی جانب سے سیبرانڈ 40 اور لوگن وین بیک 23 رنز بناکر نمایاں رہے، وکرم جیت سنگھ 12 اور اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کے اوٹنیلی بارتمین نے 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں،مارکو جانسن اور اینریخ نورکیا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقا نے104 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ٹریسٹن اسٹوبس نے 33 رنز بنائے۔نیدر لینڈز کے ویوین کنگما اور لوگن وین بیک نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved