ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کےخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کردیا

Share

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی کا ریفرنس موصول ہوگیا۔ جس کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا ہے اور عمران خان کو کل کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کریں گے توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان نےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا تھا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137، 167 اور 170 کے تحت بھجوایا گیا تھا۔اس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت شکایت منظور کر کے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔اس میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ ریفرنس میں 3 سال جیل اور جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *