وقت آنے پر ہو جائےگی، میں بھی انتظار کر رہا ہوں، شادی کے سوال پر بابر اعظم کا جواب

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ کئی کرکٹرز کی حال ہی میں شادیاں ہوئی ہیں جس کے بعد کرکٹ فینز کپتان بابر اعظم کی شادی کے بھی منتظر ہیں۔بابر کب شادی کریں گے ؟ اسی سوال پر بابر اعظم کو ایک پریس کانفرنس میں جواب دینا پڑگیا۔ دوران پریس کانفرنس ایک صحافی نے بابر سے پوچھا کہ سارے لڑکوں کی شادیاں ہو رہی ہیں آپ کے بال سفید ہو رہے ہیں ایسا کیوں؟ جس کے جواب میں کپتان نے کہا کہ میرے سفید بال عمر کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی ہیں۔شادی سے متعلق سوال پر بابر کا کہنا تھا کہ جب وقت آئے گا تب شادی ہو جائےگی، وقت کا تو میں بھی انتظار کر رہا ہوں آپ بھی کیجیے‘۔اس دوران بابر سے افتخار احمد کا نام ’چاچا‘ رکھنے سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ افتخارکو میں نے مذاق میں کہا تھا لیکن دیکھیں اس سے وہ ہِٹ ہوگئے‘بابر اعظم نے افتخار احمدکے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *