
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریکوڈک منصوبہ کی تعمیر سے متعلق معاہدے کی منظوری دی جائے گی، پٹرولیم ڈویژن ریکوڈک منصوبہ پر کابینہ کو بریفنگ دے گی، وفاقی کابینہ ریکوڈک منصوبہ پر ریگولیٹری منظوریاں بھی دے گی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 11 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، ای سی سی میں ریکوڈک منصوبہ سے متعلق وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے فنڈنگ پلان کی بھی منظوری دی جائے گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved