
جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندرونی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالج کے گیٹ پر خودکش دھماکا کیا گیا۔دوسری جانب کیڈٹ کالج وانا کی اس سے قبل سامنے آنے والی ویڈیو کےحوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ویڈیو کل ہلاک کیے جانے والے افغان خوارج کے موبائل فون سے ملی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کے موبائل فون کا فارنزک کیا گیا ہے جس میں یہ ویڈیو ملی ہے، ویڈیو میں دہشت گرد کیڈٹ کالج کے اندر نظر آ رہے ہیں، فارنزک سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گرد مسلسل افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved