واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج

Share

واشنگٹن میں خالصتان تحریک کے حامیوں نے 15اگست کی تقریبات کو الٹا کر رکھ دیا۔ انڈین سفیر کو اپنی رہائش گاہ پر تقریب منعقد کرنا پڑی۔۔واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کی عمارت کو گھیر لیا۔خالصتان کے پرچم اٹھائے مظاہرین نے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے لگائے اور بھارتی جھنڈے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔خوفزدہ بھارتی سفارتی عملے نے پولیس بلائی جو موقع پر کئی گھنٹے موجود رہی۔ خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے کہا ہے کہ کل واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کے لیے ہزاروں سکھ پہنچ رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کرا کر خالصتان بنائیں گے

2 comments

  1. Trying out new AI tools can be a game-changer, and AIGO Tools makes it super easy to find the right ones for your workflow. Love how they organize everything!