
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں انہوں نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو مکمل معافی دینے کی اپیل کی ہے۔ٹرمپ نے اپنے خط میں نیتن یاہو کے خلاف جاری قانونی کارروائی کو سیاسی اور ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات انتقامی نوعیت کے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اس وقت رشوت، دھوکہ دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تین بڑے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جنہیں کیس 1000، کیس 2000، اور کیس 4000 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کیس 1000:نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے امیر کاروباری شخصیات سے قیمتی تحائف حاصل کیے، جن کے بدلے میں انہیں سیاسی رعایتیں فراہم کیں۔ کیس 2000:اس مقدمے میں دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی اخبار “یدیعوت آحرونوت” کے مالک سے مثبت کوریج کے بدلے اس کے حریف اخبار کو نقصان پہنچانے کی پیشکش کی۔ کیس 4000: سب سے سنگین کیس میں الزام ہے کہ نیتن یاہو نے ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی “Bezeq” کے مالک کو ریگولیٹری فوائد دیے، بدلے میں کمپنی کی ویب سائٹ “Walla!” نے ان کے حق میں مثبت خبریں شائع کیں۔نیتن یاہو تمام الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں۔ان مقدمات کی سماعت یروشلم کی عدالت میں جاری ہے، تاہم حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved