
توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کی بنا پر ملتوی کردی گئی۔اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے شہروز گیلانی ، سہیل عارف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر احتساب عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved