نون لیگ کے ایم پی اے نعیم اعجاز کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

Share

مسلم لیگ نواز کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔نعیم اعجاز کے خلاف مقدمہ مقتول محمد حسنین کے بھائی محمد ثقلین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔مقدمے کے متن کے مطابق 20 روز قبل زمینوں پر قبضے پر ایم پی اے چوہدری نعیم کے خلاف احتجاج کیا تھا، احتجاج کرنے پر ملزمان نے فائرنگ اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران محمد حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ملزمان نے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی ایماء پر فائرنگ کی۔