نئے سال کے آغاز کی تقریب کے دوران گورنر سندھ پر جوتا پھینک دیا گیا

Share

کراچی میں نمائش چورنگی پر سال نو کی آتش بازی کی تقریب میں شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب میڈیا سے گفتگو کے دوران جوتا اچھالا گیا جو خوش قسمتی سے انھیں نہ لگ سکا اور وہ ان کے اوپر سے گزر گیا، اس دوران گورنر سندھ نے بات چیت کا عمل جاری رکھا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن بھی موجود تھے، دریں اثنا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں منائے جانے والے جشن میں اس وقت بدمزدگی پیدا ہوگئی جب پولیس نے گورنر سندھ کی آمد سے قبل آتشبازی کے لیے لایا گیا سامان ضبط کرلیا۔گورنر سندھ کی نمائش چورنگی آمد اور ان کے پروٹول کے عملے کی جانب سے پولیس سے بات چیت کے بعد آتشبازی کا سامان واپس کر دیا گیا جس کے بعد نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *