نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 19 افراد ہلاک

Share

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکا لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد 6 گاڑیاں اور 3 رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کی لاشیں سپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 35 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی امداد جاری ہے، 13 افراد کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد دہلی میں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔