
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، نان بائیوں کے من مانے اضافے کے بعد 20 روپے والا نان 25 اور 15 روپے والی روٹی 20 روپے کی ہوگئی ہے۔دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا، نان بائی ایسوسی ایشن نے نان کی قیمت 35 روپے اور روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں 2 روپے، نان کی قیمت میں 5 روپے اور پراٹھے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا جبکہ روٹی 20 روپے اور پراٹھا 50 روپے کا ہوگیا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved