ملک بھر میں گرم چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری

Share

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں شروع ہو گئیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کراچی پہنچ گیا۔ٹھٹھہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی تیز اور آہستہ بارش ریکارڈ کی گئی۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ بورے اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر درخت گر گیا جس کے باعث تحصیل انچارج سمیت 2 افراد زخمی ہو گئےاسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی دن کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت چکوال اور تلہ گنگ میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *