مقدمے کا اندراج اورلانگ مارچ کی قیادت کا مسئلہ، عمران خان نے اجلاس طلب کر لیا

Share

سپریم کورٹ کی جانب سے سے عمران خان پر حملہ کا مقدمہ چوبیس گھنٹوں کے اندر درج کرنے کے احکامات کے بعد عمران خان نے مقدمہ کے لیے دی جانے والی درخواست کے مندرجات میں تبدیلی پر مشاورت کرنے اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی قیادت کے لئے زمان پارک لاہور میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیرآباد میں ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے، انہیں گزشتہ روز شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں 10 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب عمران خان نے منگل سے ایک بار پھر لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، تاہم اس مارچ کی قیادت کون کرے گا، اس کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی رہنماوں کا اہم اجلاس آج زمان پارک لاہور میں طلب کرلیا ہے، جس ميں کل دوبارہ شروع ہونے والے لانگ مارچ پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بھی ملاقات کرے گی، جب کہ شوکت خانم اسپتال کی میڈیکل ٹیم بھی ان کا دوبارہ معائنہ کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *