لانگ مارچ: گجرات میں کاروبار،تعلیمی ادارے، سڑکیں بند،سیکیورٹی کیلئےپولیس نفری تعینات

Share

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے گجرات میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔گجرات میں اندرونِ شہر جی ٹی روڈ پر راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔رام تلائی چوک اور جی ٹی ایس چوک کی طرف جانے والے تمام راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔اندرونِ شہر دکانیں اور پیٹرول اسٹیشن بند ہیں، لانگ مارچ کے روٹ پر تعلیمی ادارے بھی آج بند ہیںدوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی و پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ روز حقیقی لانگ مارچ کا وزیر آباد سے دوبارہ آغاز ہو گیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام نے خوف کے تمام بت توڑتے ہوئے ایک بار پھر مارچ میں بھرپور شرکت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *