
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو شکست دے دی۔ایران نے ویلز کو 0-2 سے شکست دی۔ ایران نے دونوں گولز کھیل کے اضافی وقت میں کئے۔ ویلز کے گول کیپر کو کھیل کے آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا جس کے بعد ایران نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول داغ دیے اور فتح حاصل کرلی

ایران نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے شکست اور ایک میں فتح ملی ہے، وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved