
فرانس کی فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر وسام بن یدر اور ان کے چھوٹے بھائی پر 2 نوجوان لڑکیوں نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لڑکیوں کی عمر 19 اور 20 سال کے درمیان ہے جنہوں نے فرانسیسی فٹبالر اور ان کے چھوٹے بھائی پر الزام عائد کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس الزام کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ 32 سالہ وسام بن یدر آخری بار جون 2022ء میں فرانس کی قومی ٹیم کا حصہ تھے جبکہ اس ماہ کے شروع میں وہ موناکو کے پری سیزن ٹریننگ میں موجود تھے۔رپورٹس کے مطابق رواں سال اپریل میں فٹبالر کو ہسپانوی عدالت نے ٹیکس فراڈ کا مجرم قرار دے کر 6 ماہ قید اور 1 لاکھ 34 ہزار یورو جرمانے کی سزا سنائی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved