فرانسیسی صدر کی پنشن اصلاحات کیخلاف ملک گیر مظاہرے،جلاؤ گھیراؤ جاری

Share

فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے پنشن اصلاحات کو مسترد کرتے ہوئے یک ماہ میں چوتھی مرتبہ فرانسیسی شہریوں نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے اقدام کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے ، پیرس میں 5 لاکھ افراد نے مارچ کرکے گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے۔فرانس کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کی وجہ سے 50 فیصد پروازیں منسوخ کی گئی ہے ، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔فرانسیسی ڈیموکریٹک کنفیڈریشن آف لیبر (سی ایف ڈی ٹی) کے اصلاح پسند یونین کے صدر لارینٹ برجر نے کہا کہ مظاہروں میں شریک افراد دس لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے حکومت سے پنشن کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 برس نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ نچلے طبقے کی جگہ امیروں پر ٹیکس لگا کر بجٹ اصلاحات کرنے پر زور دیا ہے۔مظاہرین نے صدر میکرون کو خبردار کیا ہے کہ اگر پنشن منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پہلی ہڑتال 16 فروری جبکہ 7 مارچ سے ملک بھر میں پہیہ جام کردیا جائے گا۔دوسری طرف صدر میکرون کی جانب سے اہم اصلاحات کے خلاف احتجاج کے آغاز کے بعد سے قومی اسمبلی میں کشیدگی کے ماحول میں اس معاملہ پر بحث جاری ہے۔فرانسیسی صدر میکرون نے ایک مرتبہ پھر اصلاحات نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *