فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

Share

جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے، غزہ میں جنگ روکنے کا وقت آگیا ہے۔صدر میکرون نے کہا کہ کوئی بھی چیز جاری جنگ کا جواز نہیں بنتی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حماس بھی دیگر 48 یرغمالیوں کو رہا کرے. انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو حقوق دینے سے اسرائیلیوں کے حقوق چھین نہیں جاتے، صدر میکرون نے دیگر ممالک پر بھی روشنی ڈالی جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا۔صدر میکرون کا کہنا تھا اندورا، آسٹریلیا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا، مراکش، برطانیہ، کینیڈا اور سان مارینو ان ممالک میں شامل ہیں۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ان ممالک نے جولائی میں ہماری اپیل کا جواب دیا، انہوں نے امن کے لیے ذمہ دارانہ اور ضروری آپشن کا انتخاب کیا۔میکرون کا کہنا تھا کہ اسپین، آئرلینڈ، ناروے اور سوئیڈن بھی اسی راستے پر گامزن ہیں