عمران خان کی نااہلی،اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے پر غور

Share

توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دئیے جانے کے فیصلے نےاقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے اب یہ معاملہ قومی اسمبلی میں پہچ گیا ہے اور قو اسمبلی کے پیر کے روز سے شروع ہونے والے اجلاس میں اس پر بحث کا آغاز ہونے کی اطلاعات ہیں

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی شام کو ختم ہونا تھا تاہم ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے پیر کے روز تک بڑھادیں تاکہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مختلف پہلووں پر بحث کرسکیں۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گا جبکہ ارکان اسمبلی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے والے افراد کو خراج تحسیشن پیش کرین گے۔امکان ہے کہ الیکشن کمیشن کے بے خوف فیصلے پر پارلیمنٹ ایک قرارداد بھی منظور کرلے گی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کی دھمکیوں کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ بلاول زرداری بھٹو بھی قومی اسمبلی کے اجلس میں شرکت کریں گے۔ یہ پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں وزیراعظم کی واحد شرکت ہوگی۔

دوسری تجویز یہ بھی ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے جسے نومبر کے آخری ہفتے تک موخر کردیا گیا تھا تاہم اسپیکر راجہ پرویز اشرف اسے شیڈول سے پہلے پیر کے روز بھی طلب کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *