عمران خان کی بزریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانگی کاشیڈول مکمل

Share

پی ٹی آئی نے چیئرمین عمران خان کی کل لاہور سے راولپنڈی روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کل دوپہر 1 تا 2 بجے کے درمیان زمان پارک لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی لاہور کی رہائشگاہ سے سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ پہنچیں گے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہمراہ ہیلی میں ڈاکٹرز بھی ہوں گے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی دھرنا دے گی یا جلسہ کرے گی؟ اس کا حتمی اعلان کل عمران خان کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان حقیقی آزادی مارچ میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *