
سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں سکیورٹی فراہم نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بپی ٹی آئی عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے، ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کروں گا۔خالد اسحاق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہوں یا اللہ دتہ ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔عدالت نے کہا کہ پہلے لیاقت علی خان اور پھر بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے، عمران خان کو کس لیول کے سکیورٹی خدشات ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ یہ درخواست راولپنڈی بینچ میں سنی جاسکتی ہے، عدالت نےکارروائی 3 اپریل تک ملتوی کردی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved