عمران خان پر قاتلانہ حملہ: جے آئی ٹی نےفیصل واؤڈا کو طلب کر لیا

Share

وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔جاری کیے گئے مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں شاملِ تفتیش ہوں۔مراسلے کے ذریعے فیصل واؤڈا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل ریکارڈ سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔مراسلے کے مطابق فیصل واؤڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا، فیصل واؤڈا تمام دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہوںجے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ کو بھی کل طلب کیا گیا ہے۔جے ٹی آئی نے ان رہنماؤں سمیت 35 افراد کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *