عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لے:پاکستان

Share

بھارت میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی 30 ویں برسی کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جنون کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہےترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مسمار کی گئی مسجد کی جگہ پر ہندو مندر کی جاری تعمیر اور ذمہ دار مجرموں کی بریت کی مذمت کرتے ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں پر مسلسل حملہ ہورہا ہے، بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی برادری کو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لینا چاہیے، بھارتی حکومت کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *