صحافی ارشد شریف کی میت نیروبی سے براستہ دوحہ اسلام آباد روانہ

Share

کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی میت پیر اور منگل کی درمیانی شب نیروبی سے براستہ دوحہ اسلام آباد روانہ کردی گئی

ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات ایک بجکر 25 منٹ پر نیروبی سے دوحہ کے لیے قطر ایئر لائنز کی پرواز سے وطن واپس لائی جا رہی ہے۔ دوحہ سے یہ پرواز 25 اکتوبر کو شام سات بجکر 35 منٹ پر روانہ ہوگی اور بدھ کی رات تقریباً ایک بجکر پانچ منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔کینیا میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی میت قطر ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کر دی گئی ہے جو آج شام دوحہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔

ارشد شریف اتوار کی شب کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں مارے گئے تھے اور پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شناخت میں غلط فہمی پر اس گاڑی پر گولیاں چلائیں جس میں ارشد شریف سوار تھے۔یہ واضح نہیں کہ ارشد شریف کینیا میں کیا کر رہے تھے تاہم کینیا کی پولیس کے ترجمان برونو شیوسو نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ ارشد شریف کی موت کے پسِ منظر کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق صحافی ارشد شریف کی میت کو پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے جس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کر کے ارشد شریف کے موت کے حوالے سے بات کر کے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔

اس موقعے پر کینیا کے صدر نے افسوس کا اظہار کیا، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق ارشد شریف کی میت کو 1 بج کر 25 منٹ پر نیروبی سے براستہ دوحہ اسلام آباد روانہ کیا گیا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین نے کئی گھنٹے تک مسلسل تمام مراحل کی نگرانی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *