شہبازگل کےخلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج

Share

عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق شہباز گل کے خلاف رضویہ سوسائٹی اور سرجانی ٹاؤن تھانوں میں شہریوں نے مقدمات درج کرائے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں شہری دانیال رشید نے ایف آئی آر نمبر 1775/22 درج کرائی جبکہ رضویہ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 598/22 درج کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔درج کرائے گئے مقدمے میں مدعی کا موقف ہے کہ ملزم شہباز گل نے سوچی سمجھی سازش کے تحت تقریر کر کے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل نے تقریر کر کے عوام میں آرمی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *