
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ہائی پروفائل کیسز میں پراسیکیوٹرز کی تبدیلی پر ازخود نوٹس لیا، ناقص پراسیکیوشن کی وجہ سے ہائی پروفائل ملزمان بری ہوئے، ملزمان اور تحقیقاتی اداروں، پراسیکیوشن کی ملی بھگت عیاں ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کی بریت کی مخالفت کی نہ اپیل دائر ہوئی، سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کو قانون کے مطابق فرائض انجام دینے کا حکم دیا تھا، عدالت عظمیٰ ایف آئی اے کو شہباز شریف کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved