
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے مطابق آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے۔ شوکت خانم اسپتال میڈیکل بورڈ کے مطابق سوجن بڑھنے سے انفیکش کا خطرہ ہے، سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائے شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر معمولی نقل و حرکت سے پرہیز کریں۔ذرائع میڈیکل بورڈ شوکت خانم اسپتال کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آج عمران خان کی عدالت پیشی کو ہر صورت یقینی بنانے کا کہہ رکھا ہے عدالت نے کہا کہ کہاں ہے استثنیٰ کی درخواست؟ عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان عدالتی وقت ختم ہونے تک پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved